لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان نے توہین رسالت میں سزا پانیوالی آسیہ بی بی کے وکیل کی واپس لی گئی سکیورٹی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب پولیس کو وکیل سیف الملوک کی پولیس سکیورٹی بحال کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ سیف الملوک ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آسیہ بی بی کی سزائے موت کیخلاف اپیل زیر سماعت ہے، حساس نوعیت
کے کیس کی وجہ سے پولیس سکیورٹی دی گئی تھی، چیف جسٹس نے کہا کہ آسیہ بی بی کی سزائے موت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے جلد مقرر ہو رہی ہے، اس کیس کی سماعت میری سربراہی میں قائم بنچ کرے گا، سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے مقدمہ میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزا کیخلاف اپیل میں ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے۔