اگر فوج نے یہ کام کیا تو پھر اس دن۔۔ تقریب کے دوران چیف جسٹس کا لہجہ سخت ہو گیا، دوٹوک پیغام دیدیا

21  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کس چیز کا مارشل لا، کیسا مارشل ؟ مارشل لا لگانے کس نے دینا ہے؟چیف جسٹس کا تقریب سے خطاب، مارشل لا کی صورت میں تمام ججز سمیت ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتہائی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ کہوں تو میڈیا پر

بھونچال آجاتا ہے کہ ملک میں مارشل لا لگ جائے گا، او بھئی کس چیز کا مارشل لا، کیسا مارشل ؟ مارشل لا لگانے کس نے دینا ہے؟ ہمارے ملک میں جمہوری حکومت ہے ، جس دن ہمارے اوپر شب خون مارا گیا تو نہ صرف میں بلکہ میرے تمام 17 ججز نہیں ہوں گے،قائداعظمؒ کے پاکستان میں صرف جمہوریت کی جگہ ہے، مارشل لا کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، نہ ہی کسی نے ملک میں مارشل لا لگانے دینا ہے، جس دن ہمارے اوپر شب خون مارنے کی کوشش ہوئی سپریم کورٹ کا کوئی جج نہیں ہوگا۔“چیف جسٹس آف پاکستان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اقبال کے تصور کے تحت بنا ہے اور اقبال اس ملک میں جمہوریت چاہتے تھے، یہ ملک صرف اور صرف جمہوریت کیلئے بنا ہے کسی اور ماورائے آئین چیز کی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی جوڈیشل مارشل کا تصور نہ آئین میں ہے اور نہ ہمارے ذہنوں میں ہے اپنے ذہن سے یہ بات نکال دیں اور اپنے ذہن صاف کریں، اس طرح کی کوئی چیز آئین میں موجود نہیں ہے اور ہم ماورائے آئین کوئی کام کرنے کو تیار نہیں ہیں، ہم قوم کی سپورٹ کے ساتھ حقوق کیلئے لڑیں گے اور جس دن نہ لڑ سکے اس دن نوکری چھوڑکر گھر چلے جائیں گے۔تقریب کے موقع پر سٹیج پر چیف جسٹس کے بائیں جانب حکیم الامت ، شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی بہو جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال اور دائیں جانب سینئر صحافی عارف نظامی براجمان تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…