پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بن گئی تو عمران خان وہ کون سا ایسا کام کر دیں گے جو پہلے کبھی نہیں ہوا؟ وائس آف امریکہ کی رپورٹ

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے اس علاقے سے تعلق رکھنے والے ممبران پارلیمنٹ نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام سے نیا اتحاد بنا لیا ہے، اس اتحاد کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اتحاد نہ صرف کامیاب ہو سکتا ہے بلکہ آئندہ آنے والی معلق پارلیمنٹ میں حکومت سازی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتا ہے،

مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی جو کہ پنجاب میں ایک بڑا ووٹ بینک رکھتی ہیں کہ رہنماؤں نے وائس آف امریکہ سے بات چیت کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ صوبے کی آبادی اور وسائل کی مناسب تقسیم کے لیے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے کہا کہ ان کی پارٹی پہلے ہی پنجاب اسمبلی میں پنجاب کے اندر سے ایک نہیں دو صوبوں، جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کی منظوری دے چکی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو کمیشن بنا کر پرانے مطالبے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔ سردار امجد فاروق نے کہا کہ نیا محاذ سیاسی ڈرامے کے سوا کچھ نہیں کہ وہ انتخابات میں جانے سے پہلے کوئی مسئلہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے وائس آف امریکہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ عوامی امنگوں کے مطابق ہے اور تحریک انصاف اس کی مکمل تائید کرتی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ ممکن ہے کہ اس مطالبے کے ساتھ انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جے پی ایس ایم کے ساتھ انتخابات سے قبل کوئی ڈیل نہیں کر رہی۔ تاہم انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے الائنس بن سکتا ہے۔

معروف تجزیہ کار اور کالم نگار خالد مسعود خان نے تائید کی کہ اگرچہ انتخابات کے دنوں میں بننے والا اتحاد ایک سیاسی چال کے سوا کچھ نہیں، لیکن ایسے میں جب تمام بڑی سیاسی جماعتیں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے پر اصولی اتفاق کر چکی ہیں، ممکن ہے کہ تمام پارٹیاں اپنے منشور میں اس حوالے سے وعدے وعید شامل کریں۔ معروف کالم نگار نے کہا کہ ق لیگ اور نواز لیگ دونوں جماعتیں پچھلے پنجاب اور وفاق میں بیک وقت حکومت ہونے کے باوجود صوبے کے لیے عملی اقدام میں ناکام رہی ہیں۔ لیکن، اگر تحریک انصاف کی حکومت بن گئی تو عمران خان سے توقع ہے کہ وہ ’سٹیٹس کو‘ کو توڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…