پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے علی امین کا شہد پی کر شوکاز نوٹس کیے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ پوری تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں آصف علی زردری کے ہاتھوں بک گئی، خیبرپختونخوا ن لیگ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا،
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبائی صدر امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کیسے دوسری جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس بھیج دیے، انہوں نے کہا کہ لیگی ارکان اسمبلی کی ساکھ کو ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ن لیگ کے ایم پی اے بابر سلیم کو نوٹس بھیج دیا وہ انہیں کیسے نوٹس دے سکتے ہیں، امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کو پرویز خٹک نے جو نام لکھ کر دیے وہ انہوں نے بول دیے، ہم عمران خان کے خلاف عدالت جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوب آفریدی، خیال زمان اور فدا خان کو کن خدمات پر ٹکٹ دیاگیا، سینٹ ٹکٹ کے لیے ملاکنڈ سے فدا محمد خان کو لایاگیا، امیر مقام نے کہا کہ ان لوگوں سے اربوں روپے لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے جو بھی چور ڈاکو ہوتے ہیں وہ صاف ہو جاتے ہیں، تحریک انصاف میں ایسے بھی شامل ہیں جن کی زیادہ آف شور کمپنیاں ہیں۔ عمران خان نے علی امین کا شہد پی کر شوکاز نوٹس کیے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ پوری تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں آصف علی زردری کے ہاتھوں بک گئی