مری (نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات پر 30 سال بعد اپریل کے مہینے میں برف باری شروع ہو گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات، ایوبیہ، نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی کے پہاڑوں پر تیس سال بعد اپریل کے مہینے میں برف باری کا آغاز ہو گیا۔
اس کے علاوہ مری میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور برف باری جاری ہے۔ اپریل کے مہینے میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں 35 سال بعد برف باری ہوئی، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مری کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی ہے اور اپریل میں ہونے والی اس برف باری سری کو واپس لے آئی ہے مری کا درجہ حرارت ایک درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کبھی بارش، کبھی ژالہ باری اور کبھی برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ایبٹ آباد کے سیاحتی علاقوں گلیات اور ٹھنڈیانی کے پہاڑوں پر برف نے سفید چادر اوڑھ دی اور سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سیاحوں نے برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے گلیات میں ڈیرے ڈال لیے ہیں، ایبٹ آباد میں گزشتہ رات سے جاری بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات پر 30 سال بعد اپریل کے مہینے میں برف باری شروع ہو گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات، ایوبیہ، نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی کے پہاڑوں پر تیس سال بعد اپریل کے مہینے میں برف باری کا آغاز ہو گیا۔ اس کے علاوہ مری میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور برف باری جاری ہے۔