جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے ہی پہل کر دی ،چوہدری نثارکے لیے تحریک انصاف کے دروازے کھول دیے

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ایک شخص نے سینیٹربنانے کیلئے 45کروڑ روپے کی آفرکی مگرمیں نے انکار کر دیااس لیے آفر والے کانام نہیں بتاؤں گا ‘کوئی خیبر پختونخواہ حکومت کے خلاف تحر یک عدم اعتماد لانا چاہتا ہے تو لے آئے ‘ہماری پارٹی کے سینیٹرز سے پیسے لیکر ہمارے کس رکن نے ووٹ نہیں دیا یہ ہماری پارٹی کا اندورنی معاملہ ہے ‘

چوہدری نثار علی خان مر یم نواز کے سامنے جھکے نہیں اس لیے غیر ت کا مظاہر ہ کر نے پر انکو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں ‘پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے چےئر مین نیب ‘چیف الیکشن کمشنر اور نگران حکومت کے قیام کیلئے مک مکا ؤ کر کے بر بادی کی ہے ‘اگر ملک میں شفاف انتخابات کروانے ہیں تو ملک میں آزاد خود مختار نگران حکومت کا قیام ضروری ہے‘چیف جسٹس بتائے خیبر پختونخواہ میں کے حالات کیسے ہیں؟ عوام سے پوچھا جائے کہ وہاں 5سال پہلے اور آج کیا حالات ہیں۔ جمعرات کے روز’’دو نہیں ایک پاکستان ہم سب کا نیا پاکستان ‘‘نعرے کی تقریب رونمائی کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار میرے پرانی دوست ہیں ،انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دوں گا کیونکہ انہوں نے مریم نواز سے آرڈر لینے سے انکار کیا مجھے خوشی ہوئی کہ ن لیگ میں کسی شخص نے غیرت دکھائی اور مریم نواز کے نیچے کام کرنے سے انکار کیا ہے مریم نواز کی نواز شریف کی بیٹی ہونے کے علاوہ اور کیا حیثیت ہے ،چوہدری نثار نے ہمت دکھا کر اس سے آرڈر نہ لینے کی بات کی چوہدری نثار کی اسی بات پر انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں ،اگر وہ ہماری پارٹی میں آئیں گے تو خوشی ہو گی ۔

عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کامنشور کیا ہے ،نئے پاکستان میں طبقاتی سسٹم کیسے ختم ہو گااور اصل میں نیا پاکستان کیسے بنانا اور اس میں کیا ہو گا یہ سب وہ 29اپریل کے جلسے میں عوام کو بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ووٹ بیچنے والوں سے متعلق جو فیصلہ کیا وہ تفتیش کی بنا پر کیا ہے ان 20 لوگوں کو موقع دیا ہے کہ وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر صفائی دیں، اگر یہ ہمیں مطمئن نہ کرسکے تو ہم ان کے نام نیب میں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سب کو پتا تھا سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ بکتا ہے لیکن ساری پارٹیوں کے سربراہ چپ چاپ تماشہ دیکھتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایک سینیٹر بنانے کے لیے 45 کروڑ کی پیشکش ہوئی تھی اس کا مطلب ہے کہ اور لوگوں کو بھی آفریں آتی رہی ہیں، میں نے آفر نہیں لی تو اس لیے آفر دینے والے کا نام نہیں بتا سکتا پہلی مرتبہ کبھی کسی پارٹی میں اتنی جرات ہوئی ہے وہ اپنی حکومت کو خطرے میں ڈال کر ووٹ بیچنے والوں کو فارغ کرے، ہمارے پاس باقی پارٹی کے بکنے والے لوگوں کی بھی لسٹ ہے، دیکھ رہے ہیں کہ یہ لوگ ایکشن لیں گے یا نہیں، ورنہ ہم اس لسٹ کو بھی سامنے لائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کی جانب سے کے پی کے میں مختلف کیسز کی سماعت سے متعلق سوال پر کہا کہ چیف جسٹس ہمارے شہریوں کی مشکلات کی نشاندہی کررہے ہیں جو ٹھیک ہے،

چاہوں گا چیف جسٹس دو کام کریں جن میں کے پی کے کا دوسرے صوبوں سیموازانہ کریں کہ وہاں حالات کیسے ہیں، لوگوں سے پوچھیں پانچ سال پہلے یہ چیزیں کیسی تھیں، یہ ہمارے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔عمران خان نے قوم بہت خوش ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کر پٹ خاندان کا احتساب ہو رہا ہے اس لیے مینا ر پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے اور ہم دو نہیں ایک پاکستان کی بات کررہے ہیں کہ پاکستان میں امیر اور غر یب کیلئے ایک جیسا ہی قانون ہونا چاہیے بدقسمتی سے پاکستان میں امیر اور غر یب کیلئے ہمیشہ دوقانون رہے ہیں پاکستان میں امیر وں کیلئے بڑی بڑے نوکری اور غر یبوں کیلئے کچھ نہیں امیروں کے بچوں کیلئے انگلش میڈیم اور غر یبوں کی بچوں کیلئے مدارس اور چھوٹے سرکاری سکول ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں ہماری پارٹی میں کس نے پارٹی کے امیدوار سے ووٹ لیکر بھی ووٹ نہیں دیا یہ ہماری پارٹی کااندرونی معاملہ ہے پاکستان میں پہلی بار اراکین اسمبلی نے پیسے لیکر ووٹ نہیں دےئے یہ تو ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے سربراہ ‘الیکشن کمشنر اور نگران حکومت کیلئے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے مک مکاؤ کیلئے قانون سازی کی ہے نگران حکومت کا مقصد شفاف انتخابات کروانا ہے 2013میں بھی دونوں نے ملکر حکومت بنائی مگر ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوئے اگر ملک میں شفاف انتخابات کروانے ہیں تو ملک میں نگران حکومت شفاف بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس بتائے خیبر پختونخواہ میں کے حالات کیسے ہیں اور عوام سے پوچھا جائے کہ وہاں اب حالات کیسے ہیں چیف جسٹس کا عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کر نا خوش آئند ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…