اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ کے بعد اب نیب کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ، (ن) لیگ کے سوشل میڈیا ونگ بھی متحرک ہو گئے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق (ن) لیگ نے عدلیہ کے بعد نیب کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چئیرمین و دیگر نیب عہدیداران کے خلاف پروپیگنڈا کی منصوبہ بندی بھی کر لی گئی ہے۔جس طرح قصور میں (ن) لیگی کارکنان نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف
غلیظ زبان استعمال کی تھی ۔ نیب افسران کے خلاف بھی جلسے جلوسوں میں ایسی ہی زبان کا استعمال کیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ نیب افسران کی گاڑیوں کے آگے اور ان کے گھروں کے باہر بھی احتجاج کیاجائے گا۔ایسے تمام لیگی رہنما جو مختلف ٹی وی پروگرامز میں آتے ہیں ،انہیں بھی ٹارگٹ دے دیاگیا ہے کہ پروگرام کوئی بھی ہو مگر اس نیب کو تنقید کا نشانہ ضرور بنائیں۔(ن) لیگ کے اتحادی بھی اس پراپیگنڈہ میں ن لیگ کے ساتھ شامل ہونگے،۔