منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے ،دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے مودی کی ہرزہ سرائی پر پاکستان کا منہ توڑ جواب ،بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے اور کلبھوشن اس کا ثبوت ہے ٗ کرم ایجنسی میں افغانستان سے ہماری افواج پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ٗ پانچ جواب شہید ہوئے ٗ ایک کو اغواء کرلیا گیا ٗپاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا ٗپاکستان شام کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے، کسی بھی جگہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہیں ۔

امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں سے متعلق اقدامات پرآگاہ کیا ہے ٗمعاملے پر دونوں ممالک رابطے میں ہیں ٗپاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کابھارتی دعویٰ جھوٹا، کھوکھلا اور بے بنیاد ہے ٗویانا کنونشن کے مطابق سفارتکاروں کو استثنیٰ ہوتا ہے ٗامریکی فوجی کرنل جوزف کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے سفارتی استثنیٰ پر رابطے کا انتظار ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کرم ایجنسی میں افغانستان سے ہماری افواج پربلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے 5 جوان شہید ہوئے جب کہ ایک سپاہی کو اغوا کر لیا گیا ٗپاکستان نے اس مرحلے پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان شام کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے، کسی بھی جگہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے، ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہمارے اپنے ملکی مفادات ہیں، کسی ملک کیساتھ غلط فہمیوں کی وجہ اس کے مفادات کو نہ ماننا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں سے متعلق اقدامات پرآگاہ کیا ہے ٗامریکا پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت یکم مئی سے محدود کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس معاملے پر دونوں ممالک رابطے میں ہیں۔برطانوی سرزمین پر نریندرمودی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر رد عمل میں ترجمان نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے دہشت گرد اور ان کا سرغنہ کون ہے ،

بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہاہے، پاکستان کی حراست میں کمانڈر کلبھوشن جادیو ثبوت ہے کہ کون دہشت گردی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کابھارتی دعویٰ جھوٹا، کھوکھلا اور بے بنیاد ہے جس کی کھلے عام تردید کرچکے ہیں، بار بار جھوٹ کو دہرانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔بھارتی فضائیہ کی لڑاکا طیاروں کی تعداد دْگنی کرنے پر ترجمان نے رد عمل کے اظہار میں شعر پڑھا۔

سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے ٗدیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے ۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون ایک جانب، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔اسلام آباد ٹریفک حادثے میں ملوث امریکی فوجی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ ویانا کنونشن کے مطابق سفارتکاروں کو استثنا ہوتا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے سفارتی استثنیٰ پر رابطے کا انتظار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…