اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی کا سینیٹر مشاہد حسین سید کے علاوہ کسی کو بھی علم نہیں تھا،نوازشریف کا لندن جانے کاارادہ 17 اپریل دن 4 بجے کے بعد اس وقت بنا جب شریف خاندان کے وکلاء نے انہیں بتایا ہے کہ کیس کی دوبارہ سماعت 23 اپریل بروز پیر کو ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کے وکلاء کل 20 اپریل بروز جمعہ احتساب عدالت میں درخواست دیں گے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو
ایک ہفتے کی استثنیٰ کی اجازت دیدی ہے اگر انہیں عدالت سے استثنیٰ مل جاتا ہے تو مزید ایک ہفتہ لندن رکیں گے ورنہ ٹکٹ کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز 22 اپریل کی رات ہی واپس آ جائیں گے اور اگلی صبح احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق این آر او کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ شریف خاندان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہر حال میں عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں گے