اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چوہدری نثار سے رابطے،عمران خان نے پہلی بار تصدیق کردی، چونکا دینے والے انکشافات، ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اشتہاروں ، ہم نے عملاً ترقی کی2018ء میں خیبر پختونخواہ سے دگنا ووٹ لیں گے۔ پاکستان وسائل سے مالا مال ہم کرپشن کی وجہ سے پیچھے ہیں۔ نواز شریف کی خارجہ پالیسی ناکام ہے۔ چوہدری نثار سے میرا رابطہ نہیں پارٹی کے لوگ ان سے مل رہے ہیں۔

پنجاب میں بیورو کریسی اور پولیس (ن) لیگ کی غلام ہے خیبر پختونخواہ میں آزاد ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جب کسی ملک کے ادارے تباہ ہوتے ہیں تو عدالتوں کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوتا۔ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کو سر عام گولیاں مارتے دیکھا گیا مگر انہیں آج تک انساف نہیں ملا۔ پنجاب میں بیورو کریسی اور پولیس مسلم لیگ (ن) کی غلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سربراہ عوام کو جوابدہ ہوتا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیئے۔ وزیراعظم کی چوری پکڑی گئی ۔ ان سے پوچھا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ میں نے نواز شریف کے خلاف ریفرنس دیا۔ تو میرے خلاف مقدمات بنا دیئے گئے۔ شریف برادران ایسے ہتھکنڈوں سے دبانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے پی آئی اے دنیا کی سب سے بڑی ایئر لائن تھی جسے تباہ کر دیا گیا۔ ہم کرپشن کی وجہ سے نیچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے۔ ہمارے پاس کوئلے اور سونے کے ذخائر ہیں۔ ملک کرپشن کی وجہ سے مقروض ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے30ارب ملتان کی میٹرو پر لگا دیئے۔ ان کی ترقی صرف اشتہاروں میں ہے اگر یہ 60ارب کسانوں پر لگا دیتے تو ملک کو فائدہ ہوتا ۔ ہم نے خیبر پختونخواہ میں پولیس کو سیاست سے آزاد کیا۔

پٹواری کلچر کا خاتمہ کیا۔ آج خیبر پختونخوا میں کرپشن سب سے نیچے ہے۔ 2018ء کے انتخابات میں کے پی کے سے پہلے سے دگنا ووٹ لے کر کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی خارجہ پالیسی مکمل ناکام ہو چکی 70ہزار پاکستانیوں کی قربانیوں کے باوجود دنیا ہماری قربانیوں کو تسلیم نہیں کر رہی مودینے پاکستان کو تنہا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ اگر نواز شریف کو کوئی کچھ نہیں کرنے دے رہا تھا تو استعفیٰ دے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے میراکوئی رابطہ نہیں پارٹی کے لوگ ان سے مل رہے ہیں وہ تحریک انصاف میں آئیں تو خوشی ہو گی۔ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے تاہم اس بات پر خوش ہے کہ کوئی تو ہے جس نے پارٹی میں کھڑے ہو کر بات کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…