اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سی پیک منصوبے سے متعلق درخواست سپریم کورٹ نے خارج کر دی، تفصیلات کے مطابق تین رکنی بنچ جس کے سربراہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار تھے نے اس کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر درخواست گزار نے کہا کہ وقفہ سے پہلے میں سمجھ نہیں سکا کہ کون سا کیس لگا ہے، میں نے ایل این جی ٹرمینل منصوبے کی تکمیل کی بات کی تھی،
جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ سی پیک سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ واضح رہے کہ یہ درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ اب سی پیک کو بھی آپ نے یا ہم نے ہی دیکھنا ہے، جس کے جواب میں بیرسٹر ظفراللہ نے کہا کہ سر آپ نے نمبر لگایا ہے تو کیس کو سن بھی لیں، اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ ہمارا استحقاق ہے کہ کیس سننا ہے یا نہیں، کچھ کام حکومت کے لیے بھی رہنے دیں، عدالت نے بعد ازاں یہ درخواست خارج کر دی۔ جب چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اس کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ منصوبہ مکمل ہو چکا ہے مزید کیس چلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سی پیک منصوبے سے متعلق درخواست سپریم کورٹ نے خارج کر دی، تفصیلات کے مطابق تین رکنی بنچ جس کے سربراہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار تھے نے اس کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر درخواست گزار نے کہا کہ وقفہ سے پہلے میں سمجھ نہیں سکا کہ کون سا کیس لگا ہے، میں نے ایل این جی ٹرمینل منصوبے کی تکمیل کی بات کی تھی، جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ سی پیک سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ واضح رہے کہ یہ درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔