پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے اپنا ووٹ بیچ کر کتنے کروڑ کمائے؟مجموعی طورپر کتنے ارب تقسیم ہوئے؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ عمران خان کو پیش کردی گئی۔بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ عمران خان کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں ان تمام ارکان اسمبلی کے نام ہیں جنہوں نے پیسوں کے عوض اپنا ووٹ تحریک انصاف کے بجائے دوسری جماعتوں کے امیدواروں کو دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے 30 ارکان کو ہارس ٹریڈنگ ڈیل کی پیشکش ہوئی جن میں 15 ارکان صوبائی اسمبلی کو ووٹ کے بدلے پیسے دیئے گئے جب کہ ایک رکن نے ڈیل کے بعد اپنا ارادہ بدل دیا۔ ووٹ کے بدلے ناصرف پی ٹی آئی بلکہ اے این پی اور قومی وطن پارٹی کے ارکان کو بھی رقم دی گئی، اس سارے عمل میں ایک ارب 20 کروڑ روپے تقسیم ہوئے اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے 60 کروڑ روپے وصول کیے۔باخبر ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 فروری کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی آٹی آئی کے 3 ارکان نے 11 کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کیے ، 28 فروری کو 5 ارکان اسمبلی نے 4،4 کروڑ، یکم اور 2 مارچ کو 6 ارکان نے 3،3 کروڑ روپے لیے۔ 2 مارچ کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ایک خاتون رکن صوبائی اسمبلی پیسے وصول کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچی، اس نے 3 کروڑ روپے لینے سے انکار کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا لیکن اسے 4 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی۔واضح رہے کہ مارچ میں سینیٹ انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر ہارس ٹریڈنگ ہوئی تھی، سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) جب کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے ارکان کے مبینہ طور پر ووٹ خریدے گئے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…