اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حالیہ سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے ارکان نے 60 کروڑ روپے وصول کیے،چیئرمین عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کی رپورٹ پیش ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے 30ارکان کوہارس ٹریڈنگ کی ڈیل کی پیشکش کی گئی۔جن میں 15ارکان کورقم کی ادائیگی ہوئی۔ سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان نے 60 کروڑ روپے وصول کیے۔جبکہ ایک رکن نے ڈیل منسوخ کی۔۔سینٹ الیکشن میں قومی وطن پارٹی ،اے این پی اورپیپلزپارٹی
کے بھی کچھ ارکان نے رقم وصول کی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 27فروری کو3ارکان نے 11،11 کروڑ 40 لاکھ وصول کیے۔28 فروری کوپشاور میں5 ارکان اسمبلی نے 4،4 کروڑ روپے وصول کیے۔ اسی طرح یکم مارچ کو3ارکان نے 3،3کروڑ وصول کیے۔2مارچ کو 3 ارکان نے 3،3 کروڑ روپے حاصل کیے۔2مارچ کو ایک خاتون رکن رقم لینے آئی لیکن 3 کروڑ لینے سے انکار کردیا۔ خاتون رکن نے 5 کروڑ کا مطالبہ کیا جبکہ ان کو4 کروڑ کی پیشکش کی گئی۔