اسلام آباد (آن لائن) نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد سے درخواست کی ہے کہ شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس ‘ لندن فلیٹس اور ہل سٹیل ریفرنسز سے متعلق حکومت برطانیہ سے حاصل شدہ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دی جائے‘ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین سے 20 اپریل بروز جمعہ دلائل مانگ لئے‘ نیب کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لندن فلیٹس
سے متعلق یوٹیلٹی بلز‘ ٹیکس کے کاغذات حکومت برطانیہ سے منگوائے ہیں جس سے ثابت ہوگا کہ لندن فلیٹس کی مالک مریم نواز ہیں انہوں نے جعل سازی کرتے ہوئے جعلی کاغذات لگائے اب قوم سے جھوٹ بولا جارہا ہے العزیزیہ کیس میں واجہ ضیاء کو بطور گواہ پیش کرنے کیلئے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس کی اجازت دی جائے ۔ 20 اپریل بروز جمعہ فریقین کے وکلاء عدالت میں دلائل دیں گے۔