اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ایک میڈیا گروپ کی جانب سے واٹس ایپ گروپ کے حوالے سے وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے متعلق دی جانیوالی خبر بے بنیاد ، من گھڑت ، لغو اور حکومت کو بدنام کرنے کی پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے۔ منگل کو ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر مملکت
سے منسوب واٹس ایپ گروپ کے سکرین شارٹس ان کے موبائل نمبر کے نہیں ہیں۔ ان کے نام کو فوٹو شاپ کر کے سکرین شاٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ تمام کہانی وزیر مملکت برائے اطلاعات کو بدنام کرنے کیلئے گھڑی گئی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر مملکت کی جانب سے اس ضمن میں پیمرا کو شکایت بھیج دی گئی ہے۔