اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زبان بندی والے دور اب نہیں رہے ،آپ کسی کی زبان بندی نہیں کرا سکتے،غیر مہذب پابندیوں کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا،یہ صورتحال رہی تو مستقبل میں بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں، سابق وزیراعظم نواز شریف کی کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے
عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف، مریم نواز اور دیگر لیگی کارکنان کی تقاریر پر عبوری پابندی کے فیصلے پر کہا ہے کہ زبان بندی والے دور اب نہیں رہے ،آپ کسی کی زبان بندی نہیں کرا سکتے ،غیر مہذب پابندیوں کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا،یہ صورتحال رہی تو مستقبل میں بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کی طرف سے سے لگائی گئی پابندی کی سمجھ نہیں آ رہی ،جب سمجھ میں آئے گی تو اس پر بات کروں گا.ہم نے ملک کے لیے در گزر کیا ،چاہتاہوں سب مل کرچلیں اورابھی بھی سبق سیکھیں.زبانی بندی کی گئی کل دوسروں کی بھی باری آئے گی لیکن ہم جیتیں گے .انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ سول گورنمنٹ کا تھا . جوبھی انسانی حقوق اورظلم کیخلاف بات کررہاہے ہم اس سے متفق ہیں.یہ چند لوگوں کا نہیں 22 کروڑعوام کا ملک ہے ،وزیراعظم کا عہدہ پھولوں کی سیج نہیں۔یہ صورتحال رہی تو مستقبل میں بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کی طرف سے سے لگائی گئی پابندی کی سمجھ نہیں آ رہی ،جب سمجھ میں آئے گی تو اس پر بات کروں گا.ہم نے ملک کے لیے در گزر کیا ،چاہتاہوں سب مل کرچلیں اورابھی بھی سبق سیکھیں.زبانی بندی کی گئی کل دوسروں کی بھی باری آئے گی لیکن ہم جیتیں گے .انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ سول گورنمنٹ کا تھا . جوبھی انسانی حقوق اورظلم کیخلاف بات کررہاہے ہم اس سے متفق ہیں.یہ چند لوگوں کا نہیں 22 کروڑعوام کا ملک ہے ،وزیراعظم کا عہدہ پھولوں کی سیج نہیں۔