منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کرپشن کیخلاف جنگ کا اپنے ہی محکمے سے آغاز،چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹرکو ملازمت سے برطرف کردیا

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کرپشن میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے اور اعلیٰ پیمانے پر تادیی کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ چیئر مین یب نے عہدہ سنبھالنے کے بعد نیب کے اندر تطہیر کا عمل شروع کیا تھا اور درجنوں افسران کیخلاف کرپشن الزامات کے تحت کارروائی جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل پر الزام تھا کہ وہ اربوں سے سکینڈل میں ملوث قومی

مجرموں کے ساتھ ساز باز کر کے دولت کمانے میں مصروف ہے۔ الزامات سامنے آنے کے بعد چیئر ین نیب نے مجرم کاشف ممتاز گوندل کو صفائی کا موقع بھی دیا اور ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے کاشف ممتاز کیخلاف تحقیقات شروع کیں۔ کاشف ممتاز گوندل نیب میں کرپٹ ترین افسر کے طور پر مشہور تھا اور قومی دولت لونٹے والے کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کر رکھے تھے اور نیب کے ادارہ کو نقصان بھی پہنچا رہا تھا۔ کاشف ممتاز گوندل پر الزام تھا کہ وہ ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان سے بھی مک مکا کر کے کروڑوں روپے کما چکا ہے جبکہ اپنے غیر قانونی اثاثے بھی بنا چکا ہے ۔ چیئر مین نیب نے دستاویزاتی شواہد کے نتیجہ میں کاشف ممتاز گوندل کو عہدہ سے برطرف کر نے کے احکامات جاری کئے ہیں اور نیب کے اندر موجودہ کرپٹ مافیا کو واضح پیغام بھی دے دیا ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں نیب کے مزید اعلیٰ افسران کو بھی فارغ کر دیا جائے گا۔ ان افسران پر بھی الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ہاؤسنگ سوسائٹی سے پلاٹ حاصل کئے ہیں ۔ آئندہ چند ہفتوں میں ایک درجن سے زائد نیب کے کرپٹ افسران کو نکالا جائے گا جن کے خلاف انکوائریاں پہلے بھی مکمل ہو چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…