جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

امریکہ پاکستان کو ٹشو پپیر کی طرح استعمال کرتا ہے اس نے قندوز مدرسے میں حملہ کیا اور 100 بچے مار دئیے،عمران خان کا روسی میڈیا کو تہلکہ خیز انٹرویو، پارٹی پالیسی واضح کردی

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک) امریکہ پاکستان کو ٹشو پپیر کی طرح استعمال کرتا ہے ،پاکستان نے سبق سیکھا ہے کہ کبھی کسی اور کی جنگ نہ لڑو ، ٹرمپ کو افغانستان کی تاریخ کا ادراک نہیں ، افغانستان میں برطانیہ اور روس بھی فیل ہو چکے ہیں ، امریکہ نے قندوز مدرسے میں حملہ کیا اور سو بچے مار دیے،عمران خان کا روسی میڈیا کو انٹرویو،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے

اور ٹرمپ پاکستان سے متعلق بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکا کی چھوٹی سی امدادپاکستان کو بہت مہنگی پڑی اور امریکی جنگ میں شرکت پر پاکستان کو 70 ہزار جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا، امریکی امداد ہمارے نقصانات کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی جنگ میں شرکت پر غیر ملکی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان آنا چھوڑا، امریکا پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے، ٹرمپ پاکستان سے متعلق بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ افغانستان کی تاریخ نہیں سمجھ رہے ، افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنیکا فارمولا ہمیشہ ناکام رہاہے عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے کیوں کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی آئے گا، پاکستان بھارت کو تنازعات کے حل کے لیے مل کر بیٹھنا چاہیے۔ امریکہ پاکستان کو ٹشو پپیر کی طرح استعمال کرتا ہے ،پاکستان نے سبق سیکھا ہے کہ کبھی کسی اور کی جنگ نہ لڑو ، ٹرمپ کو افغانستان کی تاریخ کا ادراک نہیں ، افغانستان میں برطانیہ اور روس بھی فیل ہو چکے ہیں ، امریکہ نے قندوز مدرسے میں حملہ کیا اور سو بچے مار دیے،عمران خان کا روسی میڈیا کو انٹرویو،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے اور ٹرمپ پاکستان سے متعلق بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…