اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کی لائن لگ گئی، ا یک اور اہم رہنما نے اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی۔ پیرکو پاکستان تحریک انصاف کی
جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے یہاں عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر لیگی ایم پی اے نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔