مزید ’’پرندے‘‘ بھی ’’اُڑنے‘‘ کو تیار،مسلم لیگ ن کے کون کون سے ارکان اسمبلی چند دنوں میں پارٹی چھوڑ دیں گے؟نام سامنے آگئے

15  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)(ن) لیگ کی ہچکولے کھاتی کشتی دیکھ کر راولپنڈی ڈویژن کے متعدد لیگی ارکان اسمبلی دوسری سیاسی جماعتوں میں اڑان بھرنے کیلئے تیار،دوسری سیاسی جماعتوں نے ٹکٹ نہ دیا تو آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے،راولپنڈی ڈویژن4 اضلاع پر مشتمل ہے جس میں اٹک،راولپنڈی،چکوال اور جہلم شامل ہیں،ان اضلاع میں قومی اسمبلی کی 14نشستیں ہیں،2013 ء کے عام انتخابات میں(ن) لیگ نے یہاں سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ذرائع کے مطابق لیگی ارکان اسمبلی2018ء کے انتخابات میں ن لیگ کی ڈوبتی کشتی دیکھ کر دوسری سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کیلئے اندرون خانہ رابطے میں مصروف ہیں،ان میں اکثریت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی ہے،جہلم سے چوہدری خادم اور نوابزادہ مطلوب مہدی آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے،چکوال سے(ن) لیگ سخت مشکلات میں ہے، میجر(ر) طاہر اقبال پہلے ہی ن لیگ سے ناراض ہیں اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لیں گے،سردار ممتاز خان کسی بھی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم کی بجائے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گے،اٹک سے ملک اعتبار خان ن لیگ کو چھوڑ سکتے ہیں،گجرخان سے راجہ جاوید اخلاص ن لیگ کی بجائے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے،راجہ جاوید اخلاص ماضی میں راولپنڈی کے ناظم رہے،انہوں نے سیاست(ق) لیگ کے پلیٹ فارم سے شروع کی اور بعد ازاں وہ (ن) لیگ میں شامل ہوئے۔راولپنڈی سے حنیف عباسی کو قیادت نے ہی جھنڈی کروا دی ہے اب وہ ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے،ملک ابرار حنیف کی کمٹمنٹ (ن) لیگ کے ساتھ یہی ہے۔اٹک سے شیخ آفتاب (ن) لیگ کے جہاز سے چھلانگ لگانے کو تیار ہیں۔راولپنڈی ڈویژن سے لیگی ارکان اسمبلی کی اکثریت اپنا سیاسی مستقبل بچانے کیلئے دوسری سیاسی جماعتوں سے اندرون خانہ رابطے کر رہی ہے۔ٹکٹ کی یقین دہانی پر وہ ان سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کریں گے بصورت دیگر وہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…