منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہباز شریف اور حمزہ شہباز اچانک جاتی امراء پہنچ گئے،نواز شریف سے ملاقات ، نواز شریف نے چوہدری نثار کے بارے میں حتمی جواب دیدیا،خبر رساں ادارے کے انکشافات

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف گزشتہ دوپہر اچانک جاتی امراء پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ نواز شریف کو پیش کی اور انہیں واقعہ کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا

جبکہ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت الیکشن 2018ء پر بھی مشاورت کی گئی ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پرہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی مکمل جامعہ تحقیقات کریں اور ملزمان کو جلدا زجلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو چوہدری نثار کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ چوہدری نثار پارٹی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ تمام اختلافات کو دور کرتے ہوئے پارٹی کو آئندہ الیکشن کیلئے بہتر انداز میں تیار کیا جائے جبکہ ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے ملاقات کے دوران چوہدری نثار کو گرین سگنل نہیں دیا گیا اور نواز شریف نے شہباز شریف کو صاف الفاظ میں جواب دیا کہ جب ان پر مشکل وقت آیا تو چوہدری نثار ان سے بجائے ہمدردی کرنے یا ان کے ساتھ دینے کی بجائے ان کا ساتھ چھوڑ گئے تھے میں ایسے شخص کو کیسے پارٹی میں دوبارہ اہمیت دوں تاہم شہباز شریف نواز شریف کو قائل کرتے رہے کہ ہمیں اس وقت اختلافات بھلا کر آگے بڑھنا چاہئے ۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ون آن ون ملاقات میں مسلم لیگ ن کے پارٹی امور سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ ہونے والے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

ن لیگی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چوہدری نثار کی جانب سے پیش کئے گئے تمام تحفظات کو دور کرنے کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو اس وقت جماعت کی شدید ضرورت ہے اور ہم سب نے مل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے اور اس سفر کو آئندہ بھی جاری رکھنا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ اس وقت آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کریں واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں چوہدری نثار کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے یہ تیسری ملاقات ہے جبکہ چوہدری نثار اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے کچھ رہنماء چوہدری نثار کیخلاف اکثر بیان بازی بھی کرتے رہے ہیں جس کے جواب میں چوہدری نثار نے بھی پریس کانفرنسوں کے دوران ان رہنماؤں پر الزامات عائد کئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…