بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

ایک ہی جرم کی سزا دو بار نہیں دی جاسکتی ،مشرف کو عدالت کیلئے گھر سے نکالا تھا، گاڑیاں راستے میں مڑ گئیں ،پرویز رشید کی فوج پر کھلی تنقید، بہت کچھ کہہ دیا

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایک ہی جرم کی سزا دو بار نہیں دی جاسکتی ،کمزوربنیادوالے فیصلے پرسخت سزا ہضم نہیں ہوگی،مشرف کو عدالت کے لیے گھر سے نکالا تھا، گاڑیاں راستے میں مڑ گئیں اورجس ہسپتال گئیں ہم اس کے قریب سے بھی نہ گزرسکے،انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے کسی اور کا نہیں،کوئی دوسرا کہتا ہے کہ میں بھی یہ ذمہ داری پوری کروں گا تو شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں پرویز رشید نے کہا کہ کیا کبھی کسی وزیراعظم نے عدالت سے کہا ہے کہ اس کی وفاداری کا حلف اٹھائیں؟ ۔انہوں نے پرویز مشرف کے حوالے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم سے اتنا بھی نہ ہوا کہ عدالت جانے کی بجائے ہسپتال جانے پر میڈیکل بورڈ بھیجتے یاپوچھتے کہ گاڑیاں کیوں مڑیں۔ کچھ کرتے توانجام کا پتہ تھا جو 12اکتوبر جیسا ہوسکتا تھا۔ہم نے آنکھیں بند کرلی ہوں گی،شرم سے منہ پھیرلیاہوگا، بے بسی چھپانے کی کوشش کی ہو گی لیکن دل میں ہمیں پتہ تھا کہ ہم بے بس ہیں۔پرویزرشید نے نام لیے بغیرجنوبی پنجاب صوبے کے نام پروفاداریاں تبدیل کرنے والے ارکان سے متعلق کہا کہ وفاق کی جگہ علاقائی اورفرقہ وارانہ سیاست ملک کے لئے زہرہے،آگ کا خطرناک کھیل کھیلا جارہاہے جس سے انگلیاں جلیں گی۔انہوں نے کہا کہ علاقائی اور فرقہ وارانہ نعروں سے جمہوریت کو تونقصان پہنچنا ہی ہے وفاق کوبھی خطرہ ہے،یہ وہ مخصوص ذہن ہے جوکنٹرولڈ جمہوریت چاہتاہے، ووٹ لیکرہم ایسے ہتھیاروں کو کند کریں گے جونظریہ ضرورت سے جنم لیتے ہیں۔ناراض لیگی رہنماچوہدری نثارکو پارٹی ٹکٹ دینے کے معاملے پرپرویز رشید نے دوٹوک اندازمیں واضح کردیا کہ چوہدری نثار اگر ٹکٹ مانگیں گے ہی نہیں تو دینے یانہ دینے کا سوال ہی نہیں۔ (ن) لیگ کے تمام پارلیمانی بوردز کا ممبر رہا ہوں۔ نوازشریف سمیت ہرکسی کو ٹکٹ درخواست پر ہی ملتا ہے اورآئندہ بھی یہی ہوگا۔آصف زرداری سے متعلق پرویز رشید نے کہا کہ زرداری صاحب قبائلی جنگجوہیں جونوازشریف سے بدلہ لے رہے ہیں، وہ نوازشریف کوبنیاد بناکرقوم کے لئے دشواریاں پیدا نہ کریں۔پرویز رشید نے یہ پیغام بھی دیا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے کسی اور کا نہیں۔کوئی دوسرا کہتا ہے کہ میں بھی یہ ذمہ داری پوری کروں گا تو شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…