ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف نے بلاول بھٹو اورآصف علی زرداری کوپاکستان کے اہم علاقے میں کسی بھی حلقے سے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج کردیا

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف نے بلاول بھٹو اورآصف علی زرداری کوکراچی کے کسی بھی حلقے سے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج کردیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹر ی جنرل عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پوری پارٹی کا حتمی فیصلہ ہے کہ چیئرمین عمران خان کراچی سے الیکشن لڑیں گے اور تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔ اس خبر کو سن کر مخالفین کے پیٹ میں مروڑ پیدا ہورہی ہے۔

ہم اپنے مخالفین اور خاص طور پر بلاول زرداری کو یہ چیلنج کرتے ہیں کہ اگر وہ اپنے آپ کو اتنا بڑا لیڈر سمجھتے ہیں تو آئیں چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑ کے دکھائیں۔ یہ چیلنج ہم صرف بلاول زرداری کو ہی نہیں بلکہ آصف زرداری کو بھی کرتے ہیں کہ وہ چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر سے سیاسی کارکنان اور رہنماں کی تحریک انصاف میں شمولیت سے واضح ہو رہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر سے کامیابیاں سمیٹے گی ۔پارٹی میں با کردار اور اچھی شخصیت حامل کارکنان اور رہنماں سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی ۔ اس وقت واحد ایک لیڈر عمران خان ہے جو ملک کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ اقتدار میں باریاں لینے والوں نے ملک اور قوم کو محرومیوں اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے انصاف ہاوس کراچی میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی ، سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ، ڈاکٹر سنجے، شہزاد قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے اے پی ایم ایل کراچی کے نائب صدر و بانی رکن عمران صدیقی کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ پریس کانفرنس کے دوران شمولیت اختیار کرنے والوں میں ایم کیو ایم کے عہدیدار جمشید اور پی ایس پی سے تعلق رکھنے والے عہدیدار نفیس الرحمان شیخ بھی شامل تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ سے ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کی وہ دھمکیاں یاد آتی ہیں جو وہ ججز کو دیا کرتے تھے کہ ایسا نہ ہو کہ تمہارے بچے بھی گھروں میں محفوظ نہ رہ سکیں۔ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ آپ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ بالکل درست ہے۔

اس وقت تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان ہی ہیں جو ملک کو کرپشن اور اندھیروں سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت ہے۔ کے الیکٹرک کراچی میں کلر الیکٹرک بنی ہوئی ہے۔ 2کروڑ سے زیادہ آبادی والے شہر کو ایک ہی نجی کمپنی کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے ۔اسے 2سے 3حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہئے۔ بجلی گھروں میں بجلی پیدا کرنے کے لئے 1ماہ کا اضافی فیول اپنے پاس رکھنا چاہئے۔ ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما و سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف آج کہتے ہیں کہ ہم کراچی کو روشنیوں کا شہر بنا دیں گے جبکہ انہی کی وفاقی حکومت نے پورے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا ہوا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب آج وزیر اعظم کے جہاز میں سفر کر رہے ہیں جس کا کوئی سوال پوچھنے والا نہیں۔ کیا دوسرے وزیر اعلی بھی وزیر اعظم کا جہاز استعمال کر سکتا ہے؟۔ یہ ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک مافیا ہیں۔ ملک کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں ہیں ۔ یہ ہمیشہ سے باریاں لیتے ہوئے آرہے ہیں ۔ ہر باری میں یہ لوگ امیر ہوتے گئے اور ملک کی عوام غریب تر ہوتے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…