منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’یہ جی ایچ کیو اور افواج پاکستان کی پالیسی نہیں ہے‘‘فاروق ستار نے چیف جسٹس، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ میں مرجاؤں گا لیکن پی ایس پی یا کسی اورجماعت میں نہیں جاؤں گا، میرا جینا مرنا ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔اتوار کی علی الصبح اپنی رہائش گاہ پی آئی بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرانے کا عمل بہت شدت سے شروع کیا گیاہے۔ارکان کودھمکیاں دے کروفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں،

پی ایس پی والے ایک بارپوچھ لیں کیا تنظیم میں آنا چاہتے ہیں، پیغامات پہنچائے جائیں، دھمکیاں بھی دی جائیں یہ ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میں آئندہ ہفتے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملنا چاہتا ہوں، چیف جسٹس جب تک ملاقات نہیں کریں گے واپس نہیں آؤں گا، چیف جسٹس نے تحفظات دورنہ کیے تو انصاف دینے کا دعویٰ غلط ہوگا۔فاروق ستار نے چیف جسٹس اور آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جواب دیں مڈل کلاس اورمہاجروں کا سیاست میں کردار نہیں ہے؟۔کیا میں ایک ایک ایم پی اے کو روکنے کے لیے واسطے دوں، آئین میں حقوق کی سیاست کی اجازت نہیں توسیاست نہیں کریں گے، یہ چھینا جھپٹی نہ کریں، ہمیں صاف صاف بتا دیں۔فاروق ستار نے کہاکہ علاقوں پرقبضے کرنے کی سیاست ہو رہی ہے، شبیرقائم خانی کے پی ایس پی میں جاتے ہی سچ باہرآگیا، بہادرآباد والوں نے کامران ٹیسوری نہیں بلکہ شبیرقائم خانی کو وجہ تنازع قراردیا۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے کہاکہ میں کسی ادارے کی ساکھ کومتاثرنہیں کرنا چاہتا، میں جانتا ہوں یہ جی ایچ کیو اور افواج پاکستان کی پالیسی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کومخاطب کررہا ہوں، وزیراعظم کومخاطب نہیں کررہا کیونکہ انہیں اپنی مدت کی زیادہ فکرہے۔فاروق ستار نے کہاکہ شفاف الیکشن اس صورت حال میں کیسے کرائیں گے، الیکشن کوابھی سے انجینئرڈ کیا جا رہا ہے، ہم سے آج توکل یہ انیس قائم خانی ، مصطفی کمال کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپس کے تنازع ہم خود حل کرلیں گے، وفاداریاں تبدیل کرکے کیا یہ کہا جا رہا ہے کہ ہماری سیاست ختم ہوگئی، ہمیں مرکزی دھارے میں رہنے دیں،لاپتہ کارکن بازیاب کرائیں۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے کہاکہ ہماری مدد کرنے کی بجائے ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، ہمیں 2018 میں جگہ دیں کھل کرمقابلہ کرنے دیں۔فاروق ستارنے کہاکہ مرضی کے خلاف کسی کومجبورنہ کریں سہولت کارکواستعمال نہ کریں، انہوں نے کہا کیا چیدہ چیدہ شخصیات اٹھا کروہ ووٹ لے لیں گے، نہیں لے سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ جب میرے ایم پی اے بک رہے تھے توروکا کیوں نہیں گیا، کیا اداروں کومعلوم نہیں ہونا چاہیے کون کتنے میں بکا؟۔میں نے اپنے لوگوں سے فریاد کی ہے، کوئی راستہ دیں، شریف لوگوں کے لیے سیاست بند ہوگی تو چور اچکے سیاست کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مجھے بانی ایم کیوایم نہیں بننا اورنہ ہی مجھے ممنون حسین بننا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…