اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

یہ کام اپنی 35سالہ سیاسی زندگی میں نہ تو پہلے کبھی کیا ہے اور نہ ہی اب کروں گا،چوہدری نثا ر مریم نواز کے بیان پر شدید مشتعل،دوٹوک اعلان کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما ٗسابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 35 سالہ سیاسی زندگی میں کبھی ٹکٹ کی درخواست نہیں کی اور اللہ ایسا وقت ہی نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔ہفتہ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے کب کسی سے ٹکٹ مانگا ہے کہ ہردوسرے روز مجھے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے بیان داغ دیا جاتا ہے، ان کے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ موجودہ وقت میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے منسوب ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا سوال اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی اس کا طلبگار ہو، میں نے اپنی 35 سالہ سیاسی زندگی میں نہ تو پہلے کبھی ٹکٹ کی درخواست اور نہ ہی آئندہ کروں گا، اللہ ایسا وقت ہی نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔ میری طاقت اللہ تعالیٰ پر ایمان اور حلقے کے عوام کا اعتماد ہے جو 1985 سے میرے ساتھ رہا اور امید ہے کہ یہ ساتھ ہمیشہ رہے گا۔  پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما ٗسابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 35 سالہ سیاسی زندگی میں کبھی ٹکٹ کی درخواست نہیں کی اور اللہ ایسا وقت ہی نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔ہفتہ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے کب کسی سے ٹکٹ مانگا ہے کہ ہردوسرے روز مجھے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے بیان داغ دیا جاتا ہے

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…