اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،تھانہ گولڑہ کے علاقہ جی چودہ سے دو خود کش جیکٹس برآمد،جیکٹس کے ساتھ پانچ گرنیڈ، دو پسٹلز معہ ایمو نیشن، بال بیرنگ،فیوز بھی برآمد ،ضلع بھرمیں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ،شہر بھر کے اہم مقامات ،اہم تنصیبات سمیت دیہاتی علاقوں میں بھی سرچنگ و کومنگ کا عمل جاری ہے۔
تھانہ گولڑہ اور ترنول کے علاقوں میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچنگ جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کو لوکل ذرائع سے اطلا ع مو صول ہو ئی کہ سیکٹر جی چودہ میں کو ئی مشکو ک چیز پڑ ی ہے ، جس پرایس پی صدر عامر خا ن نیا زی ، ایس ایچ او تھا نہ تر نو ل پولیس کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ، علا قہ کو کا ر ڈن کر لیا گیا ، بم ڈسپو زل اسکو اڈ کو طلب کر لیا گیا ، بم ڈسپوزل اسکو اڈ نے دو جیکٹس کو ڈی فیو ز کر دیا اور مو قع سے پولیس نے پا نچ عددہینڈ گر ینڈ ، دو عدد پسٹل معہ ایمو نیشن ، با ل بیر نگ اور فیو ز اور میگزین و دیگر اشیا ء قبضہ پولیس میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ، ایک جیکٹس کا وزن6/8کلو گرام ہے ۔ ایس پی صدر نے بتا یا کہ پولیس نے تھا نہ گو لڑ ہ کے ملحقہ علا قہ پنڈ پر اچہ ، سیکٹر جی چودہ اور جی پندر ہ اور ملحقہ علا قوں میں سر چ آ پر یشن شروع کر دی گیا ، اس سرچ آ پر یشن میں پا کستا ن رینجرز ، سی ٹی ایف پو لیس ، کما نڈو سمیت تھا نو ں کی پولیس سمیت سیکو ر ٹی اداروں کے افسران و جو ان شامل ہیں ، سینئر پولیس افسران کے احکاما ت کی روشنی میں وفاقی دارالحکو مت اسلام آ باد میں سیکور ٹی کو الر ٹ کر دیا گیا گیا ، داخلی و خا رجی راستو ں پر سخت چیکنگ عمل میں لا ئی جا رہی ہے ، شہر بھر میں اہم مقاما ت اور اہم تنصیبا ت ، تجا رتی مراکز پر سیکور ٹی کو بڑ ھا دیا گیا تا کہ کسی بھی نا خوشگو ار واقعہ سے بچا جا سکے ۔شہر سمیت دیہا تی علا قوں میں سر چ آ پر یشن شروع کر دیا گیا ہے ۔