پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حسین نواز کا انٹرویو کیوں اورکس کے کہنے پر کیا؟ حامد میر نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 14  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عبد المالک نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج کل یہ بحث چل رہی ہے کہ ن لیگ کی جو تباہی ہوئی ہے وہ ان کی غلط حکمت عملی ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ان کو شروع میں کہا گیا کہ آپ کوئی بیان نہ دیں اور قانونی جنگ لڑیں ، پھر مریم نواز اور ایک دو سیاسی قریبی مشیروں نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ میڈیا میں انٹرویوز کروائیں ، ہمیں میڈیا میں جنگ لڑنی چاہئے ایک ایسے اینکر

جو بہت پاپولر ہوں ، ان کی منت کر کے ان کے شو میں چلے جائیں اور اپنا مدعا ڈال دیں ۔اپنے انٹرویو سے مارکیٹ میں چیز پھینک دیں۔ جس پر حامد میر نے کہا کہ پانامہ سکینڈل اپریل میں آیا میں نے حسین نواز کا جو انٹرویو کیا تھا وہ جنوری میں کیا تھا ،یعنی پانامہ سکینڈل آنے سے چار ماہ قبل ۔ اس سے قبل میں نے سلمان شہبازکا انٹرویو کیا اور ان سے ان کے والد شہبا زشریف پر عمران خان کے الزامات سے متعلق بات کی، سلمان شہباز کا انٹرویو ن لیگی حلقوں میں پسند کیا گیا۔حسین نواز نے کہا کہ میں بھی انٹرویو دینا چاہتا ہوں۔حامد میر کا کہنا تھا کہ میں یہ اعتراف کرتا ہوں کہ میں حسین نواز کا انٹرویو کروانے سے گریزاں تھا۔ مجھے لگتا تھا کہ اس انٹرویو سے تضادات ہوں گے کیونکہ حسین نواز ایک غیر سیاسی شخصیت ہیں۔ اس کے بعد مجھ سے مریم نوازنے بھی ملاقات کی انہوں نے مجھ سے حسین نواز کا انٹرویو کرنے کا نہیں کہا ، البتہ وہ عمران خان کی جائیداد اور لندن میں پراپرٹی سے متعلق ڈسکس کرتی تھیں، ایک دن حسین نواز کے ماموں کا انتقال ہوا اور ان کے جنازے کے لیے انہیں لاہور آنا تھا۔ان دنوں نواز شریف سوئٹزرلینڈ گئے ہوئےتھے، اس وقت ایک بار پھر سے حسین نواز نے مجھے کہا کہ میں نے انٹرویو دینا ہے میں نے ان سے کہا کہ یہ مناسب نہیں لگتا ،

اگر آپ نے انٹرویو دینا ہی ہے تو میں آپ سے بہت سے سوال پوچھوں گا، انہوں نے کہا کہ ہاں ٹھیک ہے، انٹرویو میں جب بھی میں ماضی کے حوالے سے پوچھتا تھا وہ لندن کی جائیداد کی طرف بات لے جاتے تھے ۔ مجھے اندازہ ہوا کہ وہ کلئیر کرنا چاہ رہے ہیں ۔ جب انٹرویو ہو گیا تو میں نے ان سے پوچھا، تو انہوں نے کہا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ،سلمان شہباز کی طرح میں بھی اپنی جائیداد سے متعلق کلئیر کرنا چاہتا ہوں اسی لیے یہ سب کہا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…