جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ ہٹلر ثانی، شام پر امریکی حملہ کھلی جارحیت ہے ،روس نے بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو ( آن لائن ) امریکا، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے شام پر حملے کے بعد روس نے حملے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو کسی نہ کسی قسم کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے ڈپٹی چیئرمین دفاعی کمیٹی ڈوما کا کہنا ہے ٹرمپ اور ہٹلر ایک سے ہیں، بلکہ ٹرمپ ہٹلر ثانی ہیں۔ امریکا میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے بدترین خدشات حقیقت کا روپ لے رہے ہیں ،

ایسے اقدامات نتائج کے بغیر نہیں جانے دیں گے ، روسی صدر کی بے عزتی کرنا نا قابلِ قبول ہے۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے شام پر حملہ ایسے وقت میں کیا ہے جب شام کا پرامن مستقبل کا امکان تھا۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گرتیرس نے کہا ہے کہ سرد جنگ کا آغاز پھر ہو گیا ہے۔حملے کے اعلان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلیکن اور ڈیموکریٹ ارکان کی جانب سے امریکی کانگریس سے بغیر مشورے کے حملے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ڈیموکریٹک سینیٹر ٹم کین نے اسے غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے مسٹر ٹرمپ کو ایران اور شمالی کوریا پر بمباری کے لیے حوصلہ افزائی ملے گی۔ کانگریس کے ریپبلیکن رکن تھامس میسی نے بھی اسے غیر آئینی قرار دیا۔واشنگٹن ڈی سی میں شام میں حملے کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا ، شام کے صدر بشار الاسد نے امریکا اور اس کے دو اتحادیوں کی جانب سے شام پر حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈا کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے، امریکا، برطانیہ اور فرانس کی حمایت کرتا ہے۔ نیٹو کے سربراہ نے شام پر حملوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…