اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پختونخواہ حکومت کو نظام عدل ،صوبائی نظام میں کی جانیوالی کئی دیگر اصلاحات کے لیے خوب سراہا جاتا ہے لیکن اب عوام میں خیبرپختونخواہ میں عدلیہ سے متعلق بنایا گیا ایک اشتہار کافی مقبول ہو رہا ہے۔ اس اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ پہلے پہل تو دیوانی مقدمے نسل درنسل چلتے تھے لیکن صوبائی حکومت اور پشاور ہائیکورٹ کے تعاون سے ضابطہ دیوانی سے منسلک ترامیم کی گئی ہیں جس کے تحت اب خیبر پختونخواہ
دیوانی مقدمات کا فیصلہ کم از کم ایک سال میں دینے والا واحد صوبہ بن گیا ہے۔مقدمات میں غیر ضروری مراحل کا خاتمہ کر کے مختلف مراحل کی مخصوص مدت کا تعین اور 15 دنوں میں تحریری فیصلے سمیت کئی ایسے اقدامات جو 70 سال میں کوئی سوچ بھی نہیں پایا تھا۔ اس نظام کے تحت اب وراثت میں پیشیاں نہیں بلکہ خوشیاں ملیں گی۔ اس اشتہار کو عوام میں خاصی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے،سوشل میڈیا پر اس کا کریڈٹ عمران خان کو دیا جارہا ہے۔