اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چارجنگ پر لگا موبائل فون پھٹنے سے25 سالہ نوجوان جاں بحق ۔نجی ٹی وی کے مطابق 173 ای بی گگو منڈی میں لئیق صالح گھر کی دوسری منزل پر کمرے میں موبائل فون چارجنگ پر لگا کر سوگیا، موبائل فون پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی، آگ نے بستر
کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے لئیق صالح جھلس گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا.گھر والے نیچے والے حصہ میں تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں متعدد افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔