اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی جانب سے عہدے کی پیشکش ،مسلم لیگ (ن) ہویا (ش) قبول ہے لیکن اگر پارٹی میں یہ کام ہوا تو ساتھ نہیں چلوں گا،چوہدری نثار نے بڑا اعلان کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہویا (ش) قبول ہے‘ پارٹی میں اب بھی ہوں ٹکٹ بارے نواز شریف سے پوچھا جائے۔ محمود اچکزئی گروپ بنا تو مسلم لیگ کے ساتھ نہیں چلوں گا۔ پارٹی سے منفی بیانات کا سلسلہ نہ رکا تو زیادہ دیر خاموش نہیں رہ سکتا۔ نواز سریف جیل گئے تو پارٹی کو نقصان ہوگا ڈان لیکس میں مریم نواز کا ذکر نہیں حکومت رپورٹ عام کرے تو ذمہ دار کا تعین ہوجائے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے عہدے کی پیشکش میں کوئی صداقت نہیں ان سے تحریک انصاف کی قیادت نے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے کسی سے رابطہ کیا یہ سب باتیں محض افواہیں ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخابات لڑنے کا سوال نواز شریف سے کرنا چاہیے میں ایک معمولی اختلاف پر وزارت سے الگ ہوا میں 34 سال سے پارٹی میں تھا اور اب بھی ہوں انہوں نے کہا کہ ابہام اس وقت پیدا ہوا جب نواز شریف کی گاڑی سے اتر کر ایک شخص میڈیا پر الٹے سیدھے بیانات دیتا ہے اور پھر گاڑی میں بیٹھ جاتا ہے س کا جواب نواز شریف ہی دے سکتے ہیں کہ ان بیانات میں ان کی منظوری شامل ہے یا نہیں جب یہ واضح ہوجائے گا تو میں بہتر انداز میں بات کر سکوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں یہ کوئی خبر نہیں 34 سال میں کئی بار مختلف امور پر موقف دیا کبھی میری بات مانی گئی کبھی نہیں مانی گئی انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا کر پارٹی کا ایک واضح موقف اپنایا جائے نواز شریف اور مریم نواز جلسوں اور تقریریوں میں اپنا موقف پیش کیے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ منفی رجحان نواز شریف کی جانب سے آیا ہے اختلاف رکھنا کیا میرا جمہوری حق نہیں میں چاہتا تو وزات میں بیٹھا رہتا ابھی ایک سال باقی تھا میں منفی بیانات پر ابھی خاموش ہوں مگر شاہد اب زیادہ خاموش نہ ہوں

انہوں نے کہا کہ مجھے ایم اے مسلم لیگ پر تحفظات ہیں اگر محمود اچکزئی گروپ بنا تو مسلم لیگ میں نہیں رہوں گا محمود اچکزئی کی سوچ اور نظریہ مسلم لیگ (ن) سے بالکل مختلف ہے اگراچکزئی کی افکار اور سوچوں پر پارٹی چلائی جائے گی تو شدید تحفظات ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر جیل میں گئے تو پارٹی کو بہت نقصان ہوگا چند لوگ نواز شریف کو ہتے ہیں کہ جیل جانے سے فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ میں مریم ننواز کا نام شامکل نہیں رپورٹ کے ڈیڑھ سال بعد ایک شخص نے مجھ پر الزامات لگائے میں نے اس کے جواب میں کہا کہ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تو سب کچھ واصح ہوجائے گا۔ رپورٹ میں شامل کسی کو شک و شبہ ہے تو رپورٹ منظر عام پر آنے سے واضح ہوجائے گا رپورٹ حکومت کے پاس ہے عام ردے تو ذمہ دار کا تعین ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…