اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے والد میاں شریف چوہدری برادران کے سامنے کیسے قرآن پاک پر حلف لیتے رہے اور مکرتے رہے؟ شہباز شریف قرآن پاک اٹھا کر لائے تو چوہدری شجاعت نے کیا کہا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رؤف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ دونوں بھائی گھر میں بیٹھتے ہیں ایک عدد ورکنگ پیپر تیار کرتے ہیں اور نوٹس بناتے ہیں کہ بھائی جان آپ نے آج ٹی وی پر جا کر کیا کہنا ہے اور میں نے جا کر اس کے الٹ کیا کہنا ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی حکمت دیکھیں کہ آج انہوں نے جنوبی پنجاب کے رہنماؤں کے خلاف بولا ہے،

انہوں نے انہیں مفاد پرست کہا اور یہ بھی کہا کہ ان کے جانے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ایسے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، ان کا ووٹ ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں رکھتا، سینئر صحافی نے کہا کہ ان کا مطلب یہ ہے کہ جو ووٹ ہمیں ڈالے وہ ہلال ووٹ ہے اور جو ان کے مخالف ووٹ ڈالے وہ حرام ہے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ جمہوریت وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں نواز شریف کھڑے ہو جاتے ہیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ ان کے حامی چوہدری شجاعت حسین کی کتاب پڑھ لیں کیونکہ چوہدری شجاعت ان کے بہت قریب تھے، انہوں نے نواز شریف لوگوں کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے اپنی کتاب میں لکھا کہ 1977ء میں ہمارے گھر کے باہر ایک کشمیری گورا چٹا لڑکا آیا، جب چوہدری ظہور الہیٰ نے ان کو اندر بلایا تو نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ مجھے میرے والد صاحب نے الیکشن کمپین کے لیے پیسے دے کر بھیجے ہیں کہ آپ بھٹو صاحب کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں، چوہدری ظہور الہی نے اس موقع پر کہا کہ ہم لوگوں کو پیسے دیتے ہیں لوگوں سے پیسے نہیں لیتے۔ ان کے والد صاحب نے چوہدریوں کو جا کر کتنے حلف دیے کہ معاہدہ کر لیں، میرے بیٹے کی سپورٹ کر دیں، سینئر صحافی نے کہاکہ چوہدری شجاعت نے لکھا کہ شہباز شریف قرآن اٹھا کر لائے تھے جس پر میں نے منع کر دیا کہ قرآن درمیان میں نہ لائیں، ابا جی جو آپ سے ڈیل کر رہے ہیں اس کو ہم آنر کریں گے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ یہ بعد میں مکر گئے تھے ایک دفعہ نہیں بلکہ تین دفعہ۔ چوہدری شجاعت نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ان کے والد صاحب اور ان کے بیٹوں نے تین دفعہ حلف دیے اور پھر آ کر صاف مکر جاتے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…