اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

مریم نواز نے این اے 120 میں الیکشن کمپین کے دوران خطرناک مرض میں مبتلا جس بچی سے علاج کا وعدہ کیا تھا وہ اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ افسوسناک انکشافات

datetime 11  اپریل‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز حلقہ این اے 120 میں ایک خطرناک مرض میں مبتلا بچی فاطمہ کی ماں سے اس کا علاج کرانے کا وعدہ کرکے آ گئیں لیکن مریم نواز نے دوبارہ ان سے رابطہ ہی نہ کیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق علاج نہ ہونے کی وجہ فاطمہ کے گردے خراب ہوتے جا رہے ہیں،

تیرہ سالہ فاطمہ کا مثانہ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ شدید بیمار ہے۔ اس موذی مرض کا اس بچی کو پیدائش سے سامنا ہے اس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے، اس بچی کی والدہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ شام کو میں آپ کے گھر آؤں گا اور بچی کو دیکھوں گی اس کا علاج جہاں بھی ہو گا میں اس کا علاج کراؤں گی۔ اس موقع پر فاطمہ کی والدہ نے مریم نواز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیسا آپ نے کہا تھا کہ میری بچی کا علاج کروائیں گی تو مہربانی کرکے میری بچی کا علاج کروا دیں، اس کے گردے خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر بچی فاطمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بہت دقت ہوتی ہے میں جب سکول میں ہوتی ہوں تو میری ہم جماعت مجھے کہتی ہیں کہ ہمارے پاس نہ بیٹھو، جس کے بعد میں اللہ سے یہ ہی دعا کرتی ہوں کہ مجھے اپنے پاس بلا لو۔ مریم نواز حلقہ این اے 120 میں ایک خطرناک مرض میں مبتلا بچی فاطمہ کی ماں سے اس کا علاج کرانے کا وعدہ کرکے آ گئیں لیکن مریم نواز نے دوبارہ ان سے رابطہ ہی نہ کیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق علاج نہ ہونے کی وجہ فاطمہ کے گردے خراب ہوتے جا رہے ہیں، تیرہ سالہ فاطمہ کا مثانہ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ شدید بیمار ہے۔ اس موذی مرض کا اس بچی کو پیدائش سے سامنا ہے اس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…