جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

افواہوں کا ڈراپ سین،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 210ویں کور کمانڈر کانفرنس،اہم ترین اعلان کردیاگیا

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کے ثمرات فاٹا کو عوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں،دہشت گردوں سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے حوالے کئے جارہے ہیں،پاک فوج ملکی امن وخوشحالی کیلئے قومی اداروں کا بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 210 ویں کور کمانڈرز کانفرنس چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔کانفرنس میں ملک کی جغرافیائی و تذویراتی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ آپریشن ردالفساد پر پیش رفت اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی استحکام لانے میں تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کے کردار اور دہشت گردی مسترد کرنے میں بالخصوص پرعزم پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔اجلاس میں دیر پا امن کیلئے ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ۔اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن و خوشحالی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں، دہشت گردوں سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے حوالے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن کے ثمرات فاٹا کو عوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں جبکہ پاک فوج ملکی امن وخوشحالی کیلئے قومی اداروں کا بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کے ثمرات فاٹا کو عوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں،دہشت گردوں سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے حوالے کئے جارہے ہیں،پاک فوج ملکی امن وخوشحالی کیلئے قومی اداروں کا بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق 210 ویں کور کمانڈرز کانفرنس چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…