منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تیسری عالمی جنگ کس بھی وقت شروع ہوسکتی ہے! امریکہ نے شام پر حملے کا اعلان کردیا،روس کا شدید ترین ردعمل،پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے معاملے پر روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئی ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام میں امریکی میزائل حملوں کیلئے تیار ہوجائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ روس شام میں امریکہ کے عمدہ، جدید اور سمارٹ میزائل حملوں کیلئے تیار ہوجائے۔

اپنے ٹوئٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ’روس کہتا ہے کہ وہ شام کی جانب فائر کئے گئے تمام میزائل کو مار گرائیگا تو روس تیار ہوجائے، کیوں کہ وہ آرہے ہیں، عمدہ، جدید اور سمارٹ‘۔روس کو گیس حملہ کرنے والے شخص کا ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا جو اپنے لوگوں کو قتل کرتا ہے اور خوش ہوتا ہے۔امریکی صدر نے لکھا کہ امریکہ اور روس کے تعلقات تاریخ کی بدترین سطح پر آگئے ہیں جس میں سرد جنگ کا دور بھی شامل ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’اس کشیدگی کی کوئی وجہ نہیں، روس کو اپنی معیشت بہتر بنانے کیلئے ہماری ضرورت ہے اور یہ کام بہت آسانی سے ہوسکتا ہے، ہمیں تمام ممالک کا تعاون چاہیے، ہتھیاروں کی دوڑ روکنی ہوگی‘۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دھمکی آمیز پیغام پر روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف نے کہا کہ سمارٹ میزائلز کو دہشت گردوں پر گرانا چاہئے ،شام کی قانونی حکومت پر نہیں جس نے اپنی سرزمین پر بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کئی سال صرف کئے۔دریں اثناء اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں مبینہ کیمیائی حملوں کے حوالے سے امریکا اور روس کی پیش کردہ دو مختلف قراردادیں منظور نہیں ہو سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے ادارے (او پی سی ڈبلیو) کے تفتیش کار شام میں مبینہ کیمائی حملوں کی شفاف اور ایماندارانہ تحقیقات کریں۔  تاہم روسی قرار داد کو مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں ہو سکے۔ شام کے حوالے سے امریکا، برطانیہ اور فرانس کے پیش کردہ قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا جب کہ چین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک اسد حکومت کے خلاف عسکری کارروائی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ روس نے تاہم اتحادی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی کسی کارروائی سے باز رہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…