اسلام آباد(سی پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم اپریل کے بعد اعلان کردہ ترقیاتی منصوبے روکنے کا حکم دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کسی اور مد میں منتقل نہیں ہو سکتے۔
جب کہ سرکاری بھرتیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صرف پبلک سروس کمیشن کے زریعے بھرتیوں کی اجازت ہو گی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تمام ہائیکورٹس سے جوڈیشنل افسران کی فہرستیں بھی موصول ہو گئی ہیں۔جوڈیشنل افسران انتخابات کے دوران ڈی آر او، آر اورز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔