لاہور (آن لائن)عام انتخابات 2018 کیلئے چوہدری برادران اور پیرپگاڑا کے اتحاد کی پہلی نئی صف بندی سامنے آگئی ہے گرینڈالائنس یاپھر متحدہ مسلم لیگ کے نام پر نئی جماعت بنانے پر پیر پگاڑا اور چوہدری برادران کے درمیان آج بدھ کو ملاقات ہوگی تفصیلات کے مطابق آئندہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی اتحاد کو حتمی شکل دینے کیلئے مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیرپگاڑا آج بدھ کو کراچی سے لاہور جائیں گے اور مسلم لیگ ’’ق‘‘ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین
اور انکے چچازاد بھائی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کریں گے جس میں سیاسی جوڑتوڑ سمیت گرینڈ الائنس یا متحدہ مسلم لیگ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنائے جانے پر مشاورت ہوگی واضح رہے کہ منگل کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدلقدوس بزنجو نے بھی چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی اور چوہدری برادران نے جنوبی پنجاب گروپ سمیت دیگر ہم خیال جماعتوں کو بھی ساتھ ملاکر نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اعجازالحق سے بھی رابطہ کیا جائے گا ۔