جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے اہم ترین جج تحریک انصاف کے سابق عہدیدار نکلے، نام سامنے آ گیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  اپریل‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے وکیل اے کے ڈوگر نے بنچ کے سربراہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عاطر محمود پر اعتراضات اٹھا دیے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت سولہ ارکان اسمبلی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی

سماعت ہائی کورٹ لاہور میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی،  اس موقع پر میاں نواز شریف کے وکیل نے بنچ کے سربراہ پر اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ بنچ کے سربراہ کے بارے میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ججمنٹ موجود ہے۔ سماعت کے دوران وزیراعظم کے وکیل اے کے ڈوگر اور جسٹس مظاہر نقوی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ جسٹس مظاہر نے وکیل صفائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ ہمیں انگریزی پڑھانے آئے ہیں، آپ نے یہ کیا کام شروع کردیا ہے، کیا یہ قانونی دلائل ہیں۔ نوازشریف کے وکیل کو عدالت نے قانونی نکات سے ہٹ کر دلائل دینے سے روک دیا، تین رکنی بنچ کے سربراہ نے وکیل صفائی سے کہاکہ ڈوگر صاحب، آپ سینئر وکیل ہیں، آپ بات کر رہے ہیں تو کسی اور کو بولنے کی اجازت نہیں ہے، اس وقت ہمارے سامنے جو درخواست ہے اس میں آپ کو نوٹس نہیں کیا گیا لیکن آپ گھر بیٹھے سب سمجھ چکے ہیں۔ نواز شریف کے وکیل اے کے ڈوگر نے بنچ کے رکن جسٹس عاطر محمود کے بارے میں بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے سیکرٹری فنانس رہ چکے ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کے کیسز میں وکلاء کے اعتراضات کی وجہ سے بینچز ٹوٹ چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے وکیل اے کے ڈوگر نے بنچ کے سربراہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عاطر محمود پر اعتراضات اٹھا دیے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…