پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

طویل انتظار ختم، بالآخر وہ خبر آ ہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا، چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) میں رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا، سیاسی حلقے ششدر، کھلبلی مچ گئی

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے سینئر سیاسی رہنما چودھری نثار کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ چودھری نثار کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کی جانب سے متعدد سنگین خلاف ورزیوں پر کیا گیا ہے، نواز شریف، مریم نواز اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات پر یہ سخت فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں چودھری نثار کسی پارٹی میں شمولیت کی بجائے آزاد حیثیت سے سامنے آ سکتے ہیں۔

لیگی قیادت نے آئندہ الیکشن میں چودھری نثار کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ کے معتبر ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار اور مسلم لیگ (ن) کی راہیں اب جدا ہو گئی ہیں۔ چودھری نثار کے گزشتہ نو ماہ کے بیانات پر پارٹی نے بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن جب چودھری نثار نے نواز شریف اور مریم نواز اور کچھ سینئر رہنماؤں کے نام لے کر بیانات دیے تو اس کے بعد انہیں یہ سخت فیصلہ کرنا پڑا۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کرتے ہیں یا نہیں اس سے اب ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں لگ رہاہے کہ چودھری نثار 2018 کے الیکشن آزاد حیثیت سے لڑیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چودھری نثار 29 تاریخ کو ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ وہ آزاد حیثیت سے ہی الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف اپنا امیدوار نہ لائے اور ان کا اصل مقابلہ ن لیگ کے امیدوار سے ہی ہو گا۔ چودھری نثار چونکہ شہباز شریف کے بہت قریب ہیں لیکن اس کے باوجود مسلم لیگ (ن) ان کو ٹکٹ نہیں دے گی، اگر چودھری نثار آزاد حیثیت سے شہباز شریف کے ساتھ چلنا چاہیں گے تو یہ ان کی اپنی مرضی ہو گی۔ گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والی شہباز اور چودھری نثار کی ملاقات میں شہباز شریف نے ان سے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ آپ اسی طرح پارٹی ڈسپلن کے خلاف بیانات دیتے رہے تو میرے ہاتھ سے کھیل نکل جائے گا اور میں آپ کے لیے کچھ نہیں کر سکوں گا۔ ذرائع اس بات پر بضد ہیں کہ اب چودھری نثار کو شیر کے نشان پر ٹکٹ نہیں ملے گی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…