اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) انتشار کاشکار ہو گئی ہے، ن لیگ میں جنوبی پنجابی سے بغاوت کی بڑی لہر اٹھی ہے، جنوبی پنجاب کے چھ ایم این ایز اور دو ایم پی ایز نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ دینے والے والوں میں این اے 194 رحیم یار خان 3 سے ایم این اے خسرو بختیار، حلقہ این اے 179 مظفر گڑھ 4 سے ایم این اے باسط بخاری، حلقہ این اے 153 ملتان 6 سے ایم این اے رانا قاسم نون،
حلقہ این اے 169 وہاڑی 3 سے ایم این اے طاہر اقبال، حلقہ این اے 190 بہاولنگر 3 سے ایم این اے طاہر بشیر چیمہ، حلقہ این اے 188 بہاولنگر 1 سے ایم این اے سید اصغر شاہ، حلقہ پی پی 272 سے خصوصی نشست پر ایم پی اے سمیرا سمیع، راجن پور پی پی 249 سے ایم پی اے سردار نصراللہ دریشک شامل ہیں، سابق وزیراعظم بلخ شیر مزاری اس نئے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے سربراہ ہوں گے۔