بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

چوہدری ظہیرالدین ادھر کے رہے نہ ادھر کے،ق لیگ سے نکالے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کیا کام کیا؟عمران خان سے آج ہونیوالی ملاقات بھی ملتوی

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی مرکزی قیادت جانب سے ٹکٹ کنفرم نہ ہونے پر چوہدری ظہیرالدین کی PTI میں شمولیت بارے معاملات طے نہ پا سکے پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے نواب شیروسیر تحریک انصاف جانے کی خواہش‘ آن لائن کے مطابق فیصل آباد کی سب بڑی تحصیل جڑنوالہ کے سیاسی منظر نامے میں اچانک تبدیلی آ گئی اور مسلم لیگ (ق) کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین کی پاکستان تحریک

انصاف میں شمولیت اچانک رک گئی ہے‘ ذرائع کے مطابق چوہدری ظہیرالدین کی پی ٹی آئی میں شمولیت روکنے کا فیصلہ جڑانوالہ سے پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے نواب شیروسیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے آمادگی ظاہر کرنے پر ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواب شیروسیر نے تحریک انصاف میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے اور ان کو این اے 102 جڑانوالہ کی سیٹ پر کنفرم کیا جا رہا ہے جہاں پر چند روز قبل تحریک انصاف چوہدری ظہیرالدین کو کنفرم کرنے والی تھی تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ چوہدری ظہیرالدین کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے آج بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات چیئرمین کی مصروفیت کے باعث ملتوی ہوئی اور اس سلسلے میں نئی تاریخ جلد طے کر لی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ق لیگ کی جانب سے چوہدری ظہیرالدین کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا اور وہ آج بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے والے تھے لیکن اچانک ہونے والی پیشرفت پر تمام معاملات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں ۔اس حوالے سے چوہدری ظہیرالدین کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آسکا۔تجزیہ نگاروں کے مطابق چوہدری ظہیرالدین کا  سیاسی مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…