جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ریمنڈ ڈیوس کو بھگانے کی بات ہوئی پرانی،پاکستانی شہری کو مارنے والے کا یہی انجام ہونا چاہئے تھا،امریکی فوجی اتاشی جہاں بھی چھپ کر بیٹھا ہے اب پاکستان سے بھاگ نہیں سکتاکیونکہ،پکا کام کردیا گیا

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) وفاقی پولیس نے امریکی فوجی اتاشی کرنل جوزف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شخص کا مقدمہ جب تک مکمل نہیں ہوجاتا اس وقت تک کرنل جوزف کو ملک چھوڑنے نہ دیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف ملک سے باہر جانے والے ہیں اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے’۔ یاد رہے کہ 7 اپریل کی سہہ پہر تین بجے امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے عتیق بیگ نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔ذرائع کے مطابق وقوعہ کے روز غیرملکی ایئرلائن کی پرواز پر کرنل جوزف کی بکنگ تھی اور اسلام آباد پولیس نے بھی ایف آئی اے کو اس حوالے سے خط لکھ دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم 7 اپریل کو ایئرپورٹ پہنچی لیکن کرنل جوزف بکنگ کے باوجود ایئرپورٹ نہیں آئے۔ اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو وقوعہ سے متعلق رپورٹ ارسال کی تھی جس میں موقع پر موجود ٹریفک سارجنٹ کا بیان تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی نے سگنل کی خلاف ورزی کی اور ٹریفک سارجنٹ نے بتایا کہ حادثے کے بعد پولیس کو ملزم کا میڈیکل کرانے کا مشورہ دیا گیا جب کہ ایس ایچ او تھانا کوہسار نے سفارت کار کے استثنی کا جواز پیش کیا اور اسے اپنی صوابدید پر جانے کی اجازت دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…