اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دبئی میں شوکت خانم فنڈ ریزنگ کے دوران بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کو گھورتے رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ مجھے سیاسی لیڈروں میں عمران خان سے عشق ہے۔نعیم بخاری نے دوران پروگرام انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھی جوانی میں کئی عشق ہوئے۔ایک مرتبہ عمران خان نے مجھے
شوکت خانم ہسپتال کے لیے چندہ اکھٹا کرنے کے لیے دبئی بلایا تھا۔ جہاں بھارتی اداکارہ سشمیتا سین بھی موجود تھیں تو میں نے کہا کہ میں حاضر ہوں کیونکہ میں خود بھی سشمیتا سین کو دیکھنا چاہتا ہوں جب میں تقریب میں شرکت کے لئے پہنچا تو میں سشمیتا سین کو بہن بہن کہہ کر بہت گھورتا رہا۔ اس وقت میرے ساتھ میری دلہن بھی تھی اور میں نے اہنی دلہن کو بھی سشمیتا سین سے ملوایا تھا اور انہوں نے ہمیں مبارک باد بھی دی۔