منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

2013تا 2018 ،قومی اسمبلی کے کل 468اجلاس،جانتے ہیں سب سے کم اور زیادہ کن کن ارکان نے شرکت کی؟رپورٹ میں حیران کن انکشافات

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب احمد اور خاتون رکن کرن حیدر نے قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں سب سے زیادہ بار شریک ہوکر ریکارڈ قائم کردیا۔قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں سب سے کم شرکت کا ریکارڈ علی محمد مہر اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حصے میں آیا۔فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک ( فافن ) نے اراکین قومی اسمبلی کی اجلاسوں میں شرکت کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں،

جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب احمد اور خاتون رکن کرن حیدر نے قومی اسمبلی کے 468 میں سے 461 اجلاسوں میں شرکت کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔شیخ آفتاب احمد اٹک سے قومی اسمبلی کے رکن ہیں اور ہمیشہ حاضر رہنے کی وجہ سے کورم پورا کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔ کرن حیدر خواتین کی نشست پر مسلم لیگ ن کی طرف سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔گھوٹکی سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی محمد مہر اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بالترتیب 18 اور 20 اجلاسوں میں شریک ہوکر سب سے کم شرکت کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف چار سال قومی اسمبلی کے رکن رہے اور وہ 44 مرتبہ اسمبلی میں آئے۔مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے بھی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور صرف 26 اجلاسوں میں شریک ہوئے۔قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں زیادہ تعداد میں شرکت کرنے والے کچھ ارکان قومی اسمبلی یہ ہیں: محمود خان اچکزئی 369 مرتبہ، جماعت اسلامی کے صاحب زادہ طارق اللہ 365 مرتبہ، پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر 350 مرتبہ، آفتاب شیرپاؤ 326 مرتبہ اور شیخ رشید احمد 280 مرتبہ شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…