اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نوجوان کی ہلاکت: امریکی سفیر کی دفترخارجہ طلبی ، ڈیوڈ ہیل نے پاکستان کو کیا یقین دہانی کرائی؟

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی سے ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے گزشتہ روز کے واقعے پر شدید احتجاج کیا جب کہ اس موقع پر امریکی سفیر نے معاملے پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے معاملے کی تحقیقات اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق گزشتہ روز امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے عتیق بیگ نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا جاچکا ہے جس کے مطابق حادثہ گاڑی ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفارت کار نے سگنل بند ہونے کے باوجود گاڑی آگے دوڑاتے ہوئے دو موٹرسائیکل سوار افراد کو روند ڈالا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…