جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ریلوے میں 60ارب کی مبینہ کرپشن، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا، سعد رفیق کا بھی ردعمل سامنے آگیا،کیا کچھ کہہ دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریلوے میں 60 ارب کی مبینہ کرپشن پر از خود نوٹس لے لیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نے نثار نے ریلوے میں 60 ارب کی مبینہ کرپشن کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ریلوے اور ریلوے بورڈ کے ممبران کو آڈٹ رپورٹس سمیت طلب کرلیا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ افسران آئندہ سماعت پر پیش ہوکر 60 ارب روپے کے نقصان کی وجوہات بتائیں،

کیوں نہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کیا جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بھارت کا وزیر ریلوے لالو پرشاد ان پڑھ آدمی تھا لیکن اس اداریکو منافع بخش بنایا اور آج لالو پرشاد کی تھیوری کو ہاورڈ یونیورسٹی میں پڑھایا جارہا ہے۔جسٹس ثاقب نثار کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ہاں صرف جلسوں میں ریلوے کے منافع بخش ہونے کے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن اصل صورتحال مختلف ہے۔دریں اثناء وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے سیکٹر میں جتنا کام ہمارے پانچ برس میں ہوا، ماضی کی دہائیوں میں نہیں ہوا ،ریلوے کارکردگی بارے عدالتی ریمارکس سے دلی دکھ ہوا ہے ،معزز عدالت کو پانچ سالہ کارکردگی پر خود بریف کرنے کے لئے ہروقت حاضر ہوں ، کارکردگی رپورٹ سنی گئی تو انشا اللہ عدالت سے شاباش لے کر آئیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے کو اقربا پروری اور کرپشن سے پاک کرنے کے لئے ہماری ٹیم نے دن رات کام کیا۔ دم توڑتی ریلوے کو دوبارہ قدموں پر لا کھڑا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کی پابندی وقت اور اندرونی حالت میں بہت بہتری آئی ہے ۔ پاکستان ریلویز کی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ محض ایک آڈٹ رپورٹ نہیں ہو سکتی ۔

آڈٹ اعتراضات ہمیشہ سے ہر محکمے کے بارے میں ہوتے ہیں، اس کا مطلب کرپشن نہیں ہے ،ہم جلسوں میں قوم کو سچ بتاتے ہیں۔ کبھی نہیں کہا ریلوے منافع میں ہے، محکمہ کی مالی حالت ماضی سے بدرجہا بہتر ہے۔ 18 ارب روپے کمانے والا محکمہ 50 ارب کمائی تک جا پہنچا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر شاباش کی بجائے ڈانٹا جائے تو دل ٹوٹتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…