منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

اسرائیل وحشی ہو گیا،غزہ میں پرامن مظاہرین کو خون میں نہلا دیا گیا،انسانی حقوق کے چیمپئن ممالک خاموش

datetime 7  اپریل‬‮  2018 |

غزہ(سی پی پی) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 10ہو گئی جبکہ 1400 کے قریب زخمی ہو گئے۔ طبی کارکنوں کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز اسرائیلی افواج کے ہاتھوں دس فلسطینی مظاہرین شہید ہوئے، جب 1400 سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک حق

واپسی کے دوسرے جمعہ کے موقع پر گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا کی شناخت 20 سالہ یاسر مرتضی، حمزہ عبدالعال، 45 سالہ صدقی فرج ابو عطیوی، 20 سالہ ابراہیم العر، سالہ ابراہیم العر،33 سالہ محمد سعید الحاج صالح، 17 سالہ علا الدین یحیی الزاملی، 16 سالہ مجدی شبات اور حسین ماضی، 38 سالہ اسامہ قدیح کے ناموں سے کی گئی ہے جب کہ ایک 30 مارچ کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی 30 سالہ ثائر محمد رابعہ بھی جام شہادت نوش کرگیا۔غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ شہدا میں دو 16 برس کے شامل ہیں، جب کہ تشدد کے واقعات میں 1400 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔گذشتہ ہفتے سے اب تک اسرائیلی گولیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد کم از کم 30 ہوچکی ہے۔نامہ نگاروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں، ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں سے انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 10مظاہرین شہید اور 1400 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ زخمیوں میں سے 442 کو مقامی سرکاری اسپتالوں اور 551 کو ہنگامی

طبی مراکز اور 77 کو نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔زخمیوں میں 12 خواتین، 48 بچے شامل ہیں۔ ان میں سے 25 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتے ہے جب کہ 239 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔سرحد پر کھڑی باڑ کو نقصان سے بچانے کے لیے، اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز آنسو گیس کے گولے پھینکے، ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آتشیں ہتھیاروں کا استعمال کیا۔مظاہرین نے باڑ کے قریب ٹائر جلائے جس سے فضا میں سیاہ دھویں کے بادل بلند ہوئے۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے فلسطینیوں نے دھماکہ خیز ڈوائس اور بھڑکتی آگ کے گولے پھینکے اور بتایا کہ کچھ مظاہرین نے سرحدی باڑ کو پھلانگنے کی کوشش کی۔اسرائلی وزیر دفاع، اوگڈر لبرمن نے احتجاجی مظاہروں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے کہ سرحدی باڑ کے قریب آنے والا شخص اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…