پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس نے 7سالہ بچی کی قبرکشائی کرکے دوبارہ پوسٹمارٹم کا حکم دیدیا

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جڑانوالہ میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی سات سالہ مبشرہ کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ کے ذریعے لاش کا دوبارہ پوسٹمارٹم کرنے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پرمشتمل دو رکنی بینچ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز ،آر پی او بلال صدیق کمیانہ ،سی پی او اور مقامی پولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے ۔اس موقع پر سالہ مبشرہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔آئی جی پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس کی تمام زاویوں سے تفتیش کررہے ہیںاور درخواست گزار مطمئن ہیں۔چیف جسٹس نے کیس میں پیشرفت نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اطمینان عدالت اور ریاست کا ہونا چاہیے، درخواست گزار کا نہیں۔دوران سماعت مدعیہ کے وکیل نے پوسٹمارٹم رپورٹ پر اعتراضات اٹھا ئے ۔چیف جسٹس پاکستان نے ایم ایس الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کو جوڈیشل مجسٹریٹ سے اجازت لے کر بچی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ کے ذریعے دوبارہ پوسٹمارٹم کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مقتولہ کے نمونوں کی فرانزک رپورٹ طلب کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل کو بھی آئندہ سماعت پر تفتیش کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…