اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل ظاہر کے نیپال میں لاپتہ ہوئے ایک برس بیت گیا، نیپال حکومت نے ان کی عدم موجودگی کی تصدیق کردی ، نیپالی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب ظاہر کی گمشدگی میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں ۔ جمعہ کو پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہر کی گمشدگی کو ایک سال گزر گیا ۔ گزشتہ برس لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب ظاہر لمبینی نیپال سے لاپتہ
ہوئے تھے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق حبیب ظاہر کی گمشدگی کی تحقیقات کے تانے بانے نیپال بھارت سرحد سے جاملے ، نیپالی حکومت نے لیفٹیننٹ کرنل (ر)حبیب ظاہر کی نیپال میں عدم موجودگی کی تصدیق کردی ۔ نیپالی ذرائع کے مطابق حبیب ظاہر کی گمشدگی میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں ۔دفترخارجہ نے بھارت کے ہائی کمیشن کو بارہا حبیب ظاہر سے متعلق خط لکھا مگر بھارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔