پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چین نے آزاد تجارتی معاہدہ دوئم کے تحت پاکستان کو 90فیصد برآمدات پر ڈیوٹی فری رسائی کی پیشکش کر دی،پاکستان کو چین کے ساتھ تجارت میں کتنے ارب ڈالر خسارے کاسامناہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /بیجنگ( این این آئی)چین نے آزاد تجارتی معاہدہ دوئم کے تحت پاکستان کو 90فیصد برآمدات اور پاکستان نے چین کو67 فیصد برآمدات پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کی پیشکش کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری دستاویز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم کے تحت چین نے پاکستان کو 90 فیصد برآمدات پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کی پیشکش کردی

جس کے تحت پاکستان کی 90 فیصد مصنوعات چین کو ڈیوٹی فری برآمد ہوسکیں گی۔جبکہ اس کے بدلے پاکستان نے چین کو 67 فیصد برآمدات پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کی پیشکش کی ہے جس کے ذریعے چین 67 فیصد تک مصنوعات پاکستان کو بغیر کسی ڈیوٹی کے برآمد کرسکے گا۔دونوں ممالک نے ایف ٹی اے ٹو کے تحت ایک دوسرے کے لئے 75 فیصد تک ٹیرف لائنز کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ 5 سال میں چین سے درآمدات میں 7 ارب 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسی عرصے میں پاکستان کی چین کے لئے برآمدات میں 85 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔ مالی سال 2013 میں چین سے سالانہ درآمدات کا حجم 6 ارب 64 کروڑ ڈالر تھا جو مالی سال 2017 میں بڑھ کر 14ارب 13کروڑ ڈالر ہوگیا۔اسی طرح مالی سال 2013 میں پاکستان کی چین کے لیے برآمدات کا حجم 2 ارب 61 کروڑ ڈالر تھا جو سال 2017 میں کم ہوکر 1ارب 46کروڑ ڈالر رہ گیا۔ دستاویز کے مطابق پاکستان چین کو زیادہ تر کاٹن، یارن، چاول، سبزیاں اورمچھلیوں سمیت دیگر اشیا برآمد کرتا ہے۔جبکہ چین سے مشینری، مینوفیکچرریڈ فرٹیلائزر، آئرن، اسٹیل، گاڑیاں، گاڑیوں کے پارٹس، ٹائر اور ٹیوبس سمیت دیگر اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔ چین نے آزاد تجارتی معاہدہ دوئم کے تحت پاکستان کو 90فیصد برآمدات اور پاکستان نے چین کو67 فیصد برآمدات پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کی پیشکش کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…